ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موبائل پر بات کرنا پڑگیا مہنگا؛ کاروار میں ٹرین سے ٹکرا کر نوجوان ہلاک

موبائل پر بات کرنا پڑگیا مہنگا؛ کاروار میں ٹرین سے ٹکرا کر نوجوان ہلاک

Sat, 11 Aug 2018 21:08:19    S.O. News Service

کاروار 11/اگست (ایس او نیوز) ایک نوجوان کو موبائل پر بات کرتے ہوئے ریلوے پٹری پر سے گذرنا اتنا مہنگا پڑ گیا کہ اُسے اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ یہ واردات آج سنیچر شام کو کاروارکے امدلّی  میں پیش آئی ہے۔

دونوں کانوں میں ائرفون ٹھونس کر نوجوان موبائل کے ذریعے کسی کے ساتھ بات کرنے میں اتنا مگن تھا کہ اُسے پتہ ہی نہیں چل پایا کہ پیچھے ٹرین آرہی ہے۔ مرنے والے کی شناخت انکولہ تعلقہ کے   باوی کیری کے رہنے والے گنیش نائک (24) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ٹرین کی ٹکر کے بعدنوجوان کے سر کو شدید چوٹ لگی  اوروہ  پٹری سے باہرجاگرا۔

اطلاع ملتے ہی پولس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال پہنچایا۔

کاروار مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: